رستم،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 ملزمان 2 منشیات فروش گرفتار

  رستم،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 ملزمان 2 منشیات فروش گرفتار

  



رستم(نمائندہ پاکستان)پولیس کا مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن،تھانہ رستم اورتھانہ جبر پولیس کا مجرمان اشتہاری، سُود خوری، لینڈ مافیا اورمنشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں،لینڈ مافیا میں ملوث 04ملزمان سمیت دو منشیات فروش گرفتار، منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کی خصوصی احکامات پررورل سرکل ایس ڈی پی او کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان اورایس ایچ اوجبر بخت زادہ خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش بختیار علی ولد عمرانی گل سکنہ کٹہ خٹ کے قبضے سے 2090گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد ہو کر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیاجبکہ تھانہ جبر پولیس نے لینڈ مافیا میں ملوث چار رکنی گروپ ملزمان انعام اللہ ولد عجب خان، اکرام ولد انعام اللہ، رشید ولد عبدالحمید اور ارشد ولد نصراللہ ساکنان ساولڈھیرکو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے پابند سلاسل کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...