ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں بگوانی شمالی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر29سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں گاؤں بگوانی شمالی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے29سالہ بخت میر ولد میر خان گل سکنہ مکین حال بگوانی شمالی کو قتل کردیا۔ تھانہ پہاڑ پولیس نے مقتول کے بھائی خان محمد محسود کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...