جمعیت کی آزادی مارچ کا مقصد چوروں اور لٹیروں کو بچانا ہے،طارق سعید خان

جمعیت کی آزادی مارچ کا مقصد چوروں اور لٹیروں کو بچانا ہے،طارق سعید خان

  



 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماطارق سعیدخان میدادخیل نے جے یوآئی کے قائدین پرکھلے الفاظ میں تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ جے یوآئی کے قائدین کامقصد چوروں اورلیٹروں کو بچاناہے کیونکہ اُن کے پاس نہ کوئی عوامی مسائل کاحل موجودہے اورنہ اُن کاعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے قائدین نے ہمیشہ کے لئے اسلام کے نام پرسیاست کرکے ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں اُن کے پاس نہ عوامی مسائل کاکوئی حل موجودہے اورنہ اُن کوعوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے اُنہوں نے نوازاورزرداری کے ہراقتدارمیں شریک تھے اوراب وہ اقتدارسے باہرہوگئے تووہ اقتدارحاصل کرنے کے لئے ملک میں افراتفری پھیلارہے ہیں جوکہ ملک دشمنی کاواضح ثبوت ہے اُنہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن نوازاورزرداری جیسے ڈاکوؤں کاوکیل بن کردونوں ڈاکوؤں کی رہائی کے لئے شورمچارہاہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی عوام اب باشعورہوچکے ہیں اسلام کے جعلی نعروں پرورغلانہیں رہے ہیں اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاکہ جے یوآئی کے قائدین کوسرکاری عہدوں پرفائزکرکے پاکستان کے عوام بدامنی اورانتشارسے بچائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...