ہاتھیان میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  ہاتھیان میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)ہاتھیان میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا تین نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر اسلحے کی نوک پرخواتین سے زیورات نقد ی اور ایک عدد کلاشنکوپ چھین کر فرار ہوگئے لوند خوڑ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہاتھیان کے رہائشی عنایت الرحمن زرگر ولد عبد الرحمن کے گھر بھیک مانگنے والے تین خواتین داخل ہوگئے اور کچھ دیر کے لئے وہاں ٹھہرنے کے بعد نکل گئے کہ اس دوران تین نامعلوم نقاب پوش چور گھر کے اندر داخل ہوگئے اور اسلحے کی نوک پر خواتین سے12تولے سونا،40ہزار نقد اور ایک عدد کلاشنکوف چھین کر فرار ہوگئے لوند خوڑ پولیس نے مسماۃ(گ)زوجہ عنایت الرحمن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی یاد رہے کہ گھر کے سربراہ عنایت الرحمن تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں گھر سے باہر ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...