ڈی سی او طاہر سعود مروت کا حیات شیر پاؤ مہمند ریلوے سٹیشن کا اچانک معائنہ

ڈی سی او طاہر سعود مروت کا حیات شیر پاؤ مہمند ریلوے سٹیشن کا اچانک معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)ڈی سی او /ڈی ٹی او پشاور طاہر مسعود مروت کا خیات شیر پاؤ شہید ریلوے اسٹیشن پر اچانک چھاپہ کے دوران انسپکیشن اسٹیشن سٹاف کو ڈیوٹی میں غفلت اور قانون سے ہٹ کر مسسل لمبی ڈیوٹی کرنے پر تمام اسٹیشن سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے بعد ازاں ڈی سی او پشاور نے پشاور تا کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں سپیشل گروپ آف ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمرا بغیر ٹکٹ کے مسافروں سے کرایہ و جرمانے کی مد میں مبلع 5ہزار 649 روپے قومی خزانے میں جمع کرادیے واضح رہے ڈی سی او پشاور نے اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر موجود ریستوران اور جرنل سٹور کی بھی انسپکیشن کی صفائی کے ناقص انتظامات غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت پر ریستوران مالک کو 2000 جبکہ جرنل سٹور مالک کو 1000 جرمانہ کیا اس موقع پر ڈی سی او کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء پر کوئی سمجہوتا نہیں کیا جا? گا غیر معیاری اشیاء کی فروخت ممنوع ہے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کاروائیاں جاری رہے گی