منشیات سمگلرز کی قید بامشقت کی سزا کالعدم

    منشیات سمگلرز کی قید بامشقت کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر مجموعی طورپر50سال قید بامشقت کی سزاپانے والے دوملزموں کی اپیل پرسزاکالعدم قراردیتے ہوئے ماتحت عدالت کو مقدمے کی ازسرنوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان مجیب الرحمانٗ سیدزر ساکنان کوہستان کو تھانہ اے این ایف مانسہرہ نے گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 30کلوگرام چرس برآمدکی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کو فی کس عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف ملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرسزاکالعدم قراردیتے ہوئے مقدمہ ازسرنو سماعت کے لئے ماتحت عدالت کو ارسال کردیا۔