ہنگو،ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی،1 سیل،ادویات برآمد

    ہنگو،ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی،1 سیل،ادویات برآمد

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاروائی۔تحصیل ٹل میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران، متعدد سٹور ز سے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے ادویات بر آمد کر لی گئی۔ایک میڈیکل سیل۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر راشد علی اور ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان نے دیگر عملہ کے ہمراہ تحصیل ٹل کے مختلف مقامات پر عوامی شکایات کی روشنی میں ایکشن لیتے ہوئے 13 میڈیکل سٹور اور ہیلتھ کئیر سنٹرز کا معائنہ کیا۔ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک درجن سے زائد میڈیکل سٹور ز کا معائنہ کیا گیا اور متعدد میڈیسن ہاوسز ز سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز بھجوانے کیے ساتھ ساتھ بعض ادویات کے دوکانوں سے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی غیر معیاری ادویات بھی بر آمد کرکے قبضہ میں لی گئیں۔اور ایک میڈیکل سٹور فوری سیل کر دیا گیا۔محمد ذیشان نے کہاکہ میڈیکل سٹور ز مالکان کو قوانین کی خلار ورزیوں پر شوکاز نوٹسسز بھی جاری کرکے وضاحتیں بھی طلب کر لی گئیں۔انہوں نے کہاکہ کسی صورت انسانی جانوں سے کھیلنے اور ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ قوانین کی عدم پاسداری کرنے والوں کے خلاف قانونی سفارشات حکام بالا کو ارسال کردی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...