بنوں،جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں

      بنوں،جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (تحصیل رپورٹر)ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ منڈان،تھانہ میریان، تھانہ جانی خیل، تھانہ ٹاؤن، تھانہ ڈومیل، تھانہ غوریوالہ، تھانہ بکا خیل، تھانہ ہوید، تھانہ بسیہ خیل، تھانہ ککی، تھانہ میرا خیل پولیس نے کاروائیاں کرکے 02 مجرمان اشتہاری اور66مشتبہ افراد گرفتار کیے۔اسی طرح دیگر ملزمان کے قبضے سے 04عدد کلاشنکوف،05عدد بندوق،36عدد پستول معہ653عدد کارتوس مختلف بور،3160گرام چرس،05 ہیروئن برآمد کیں۔تھانہ بسیہ خیل، تھانہ منڈان پولیس نے 5قمار بازی ایکٹ کے تحت 05 افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج رجسٹر کیے۔تھانہ منڈان، تھانہ، تھانہ سٹی، تھانہ بکا خیل پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کیے۔ اسی طرح ضلع بھر میں سود خورمافیاں کے خلاف کاروائیاں کرکے 20افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کیے۔