چاروں مسالک علماء بورڈ کا کشمیر پربھارتی مظالم کے خلافمظاہرہ

چاروں مسالک علماء بورڈ کا کشمیر پربھارتی مظالم کے خلافمظاہرہ

  



لاہور(پ ر)چاروں مسالک علماء بورڈاوروتحفظ ختم نبوت الائنس کے کارکنوں نے کشمیرپربھارتی قبضے ومظالم اورتین ماہ سے زائد جاری ظالمانہ کرفیوکیخلاف لاہورشالیمارروڈ پر ایک بھرپوریکجہتی وآزادی کشمیرمظاہرہ کیا اورعالمی دہشتگرد بھارت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر تحفظ ختم نبوت الائنس علامہ محمد ممتازاعوان چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی عاشق حسین رضوی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،علامہ وقارنقوی،مولانا مشتاق لاہوری،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی،مفتی عمر ودیگرنے کشمیرپربھارتی قبضے ومظالم پریو۔این۔او،سلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بے حسی کی سخت مذمت کی۔

اورکہاکہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی پردنیاکی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل اورانسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔نیزلاہورکی طرح ملک کے دیگرچھوٹے اوربڑے شہروں میں کشمیرپربھارتی قبضے اورانسانیت سوزمظالم کیخلاف بھرپوراحتجاج اورمظاہرے کیئے گئے۔

مظاہرہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...