کمیونٹیز کو مل کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا،جسٹس (ر)حسنات احمد

    کمیونٹیز کو مل کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا،جسٹس (ر)حسنات احمد

  



لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن پٹھاناں کے چیئرمین جسٹس (ر) حسنات احمد خان نے کہا ہے کہ کمیونٹیز کو ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تب ہی ملک اور قوم کو چھوٹے موٹے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا،معاشرتی ترقی کا زیادہ تر انحصار فلاحی انجمنوں اور غیر سرکاری تنظیموں پر ہوتا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ سارے کام تنہا حکومت پر نہ چھوڑ دیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت معاملات چلانا چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عامر ہوٹل لوئر مال میں انجمن پٹھاناں کے زیر اہتمام برادری ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے روح رواں مشرف خان، ایڈیشنل آئی جی پولیس (ر) سرمد سعید خان، ممتاز قانون دان منصور خان آفریدی ایڈووکیٹ، شبیر احمد خان ایڈووکیٹ، کرنل (ر) ظفر خان نیازی،ناصر خان آفریدی، خضرحیات خان، مجید غوری، طیب خان کاکڑ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے انجمن پٹھاناں کے قیام کی غرض و غایت بیان کی اور کہاکہ ہم خیبر سے کراچی تک ہر پختون کو اپنا رکن بنائیں گے اور اس حوالے سے جلد ملک گیر رکن سازی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...