15مارکیٹیں مہنگائی کے حوالے سے حساس،مجسٹریٹوں کو چوکس رہنے کی ہدایت

        15مارکیٹیں مہنگائی کے حوالے سے حساس،مجسٹریٹوں کو چوکس رہنے کی ہدایت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے 15 مارکیٹس کو عوام الناس کو مکمل ریلیف کی فراہمی کے لئے کریٹکل مارکیٹس ڈکلئیر کر دی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ان مارکیٹس سے عوام الناس پھلوں اور سبزیوں کی خریدو فروخت زیادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریئٹکل مارکیٹس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مستقل بنیاد پر تعینات ہوں گے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس 11 سے 3 اور 3 سے 7 بجے تک دو شفٹوں میں موجود ہوں گے۔منافع خوری ہونے پر موقع پر جرمانے اور ایف آئی آر ہوگی اورمجسٹریٹ کریٹکل مارکیٹ کے کیمپ میں موجود ہو گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ان کریٹیکل مارکیٹس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی روسٹر کا پلان جاری کر دیا ہے۔ان مارکیٹس میں کرشن نگر بازار، مون مارکیٹ اقبال زون لاہور اور ٹھوکر نیاز بیگ، کینٹ میں جوڑے پل مارکیٹ، صدر بازار اور دھرم پورہ بازار،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں مین مارکیٹ ٹاؤن شپ، کاہنہ بازار اور مین مارکیٹ گلبرگ، مین بازار رائیونڈ، شیر شاہ کالونی اور بحریہ ٹاؤن مارکیٹ، مین بازار رامگڑھ، گنج بازار مغلپورہ اور ساہو واری بازار و دیگر شامل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...