ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف مارکیٹوں کے دورے کئے،قیمتوں کا جائزہ لیا

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف مارکیٹوں کے دورے کئے،قیمتوں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں اور پرائس چیکنگ کے دورے کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے اقبال زون فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔اے سی سٹی نے کیلے کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔اے سی سٹی نے لوہاری گیٹ والڈ سٹی میں پرائس چیکنگ کے لئے لوہاری گیٹ کا دورہ کیا۔ 5000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے ٹاؤن شپ بازار کا دورہ کیا۔10 سبزی فروش اور 02 قصاب اوور چارجنگ پر گرفتار کرواکر جیل بھیج دیا گیا۔


سبزی منڈیوں اور پرائس چیکنگ کے حوالے سے دورے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کئے جا رہے ہیں۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اورملازمین کی حاضری کو چیک کیا اورسبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کی گئی۔منڈی میں تجاوزات، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کی بھی چیکنگ کی گئی۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت کے بعد افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ میں متحرک ہیں۔افسران پرائس کنٹرول کیمپس کا وزٹ کر رہے ہیں۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے کری شن نگر بازار اسلام پورہ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے جوڑے پل بازار میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی حاضری کو چیک کیا گیا۔تعینات سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کمپلینٹ رجسٹر کو چیک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ رجسٹر مینٹین تھا۔