ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 8ٹرک سامان ضبط

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 8ٹرک سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور / ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈ نے اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا،علامہ اقبال زون اسکواڈ نے رائے ونڈ سٹی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا،راوی زون اسکواڈ، عزیز بھٹی زون اسکواڈ،نشتر زون اسکواڈ، واہگہ زون اسکوا ڈنے ایک ایک ٹرک سامان تجاوزات ضبط کیا اور ہزاروں روپے جرمانے وصول کئے۔