چینی کی فی کلو قیمت70روپے مقرر آٹے کا تھیلا 808میں فروخت ہو گا

چینی کی فی کلو قیمت70روپے مقرر آٹے کا تھیلا 808میں فروخت ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر کر دی ہے۔چینی کی قیمت 75 روپے فی کلو سے 70 روپے فی کلو کر دی گئی۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 808 روپے میں دستیاب ہو گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

شہر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے سنجیدگی اور قابل عمل طریقے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہر کی تمام مارکیٹوں کا سروے بھی جاری ہے۔شہر کی پھلوں اور سبزیوں کی خریدوفروخت کی مارکیٹوں کی نشاندہی اور مستقل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی آج ہی کی جائے گی۔