پرنسپل پی جی ایم آئی کا پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کی وفات پراظہار تعزیت

    پرنسپل پی جی ایم آئی کا پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کی وفات پراظہار تعزیت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے معروف یورالوجسٹ و سابق پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی دانشمندانہ اور اعلیٰ صلاحیتوں کے ماہر تھے اور بطور پرنسپل پی جی ایم آئی انہوں نے ادارے کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جو خدمات سر انجام دیں۔

اُن کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر سجاد حسین(مرحوم) میڈیکل کے شعبے کے علاوہ گہرا ادبی ذوق رکھنے والی ایسی شخصیت تھے جو صدیوں میں جنم لیتی ہے اور اُن کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکے گا۔اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر اور پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ بالخصوص شعبہ یورالوجی میں نوجوان ڈاکٹروں کے علم میں اضافے اور مریضوں کی فلاح و بہبودکے لئے پروفیسر سجاد حسین بہت بڑا نام تھے۔انہوں نے جو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کیں وہ آنے والوں کے لئے کسی مشعل راہ سے کم نہیں۔ہم اُن کے اہل خانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم پروفیسر سجاد حسین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...