عیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین سیرت النبیؐ کانفرنس

    عیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین سیرت النبیؐ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام35ویں قومی سیرت النبیؐ کانفرنس ومحفل میلاد برائے خواتین آج دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ہوگی جسکی صدارت ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی جبکہ سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطا بق کانفرنس2نشستوں پرمشتمل ہوگی،پہلی نشست صبح 9بجے سے 11بجے تک ہوگی۔

جس میں تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولﷺ کیساتھ ساتھ مقامی خواتین تنظیموں کی سربراہان اظہار خیال فرمائیں گی جبکہ دوسری نشست11بجے سے دن1:30بجے تک جاری رہے گی جس میں ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی خطبہ استقبالیہ دیں گی۔کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی‘مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی جائے گی۔دعاسے قبل جامعہ سراجیہ نعیمیہ سے امسال شعبہ حفظ،تجویدقرآت والتفسیرسے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں اسنادوانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔