مرکزی جامع مسجد غوثیہ کا میلاد ؐجلوس

      مرکزی جامع مسجد غوثیہ کا میلاد ؐجلوس

  



لاہور(پ ر) مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ کریم پارک چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ سے ممتاز عالم دین قاری شہزاد احمد مجددی کی قیادت میں 12ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ کا جلوس حسب روایت نکالا جائے گا،صدارت پروفیسر مفتی امتیاز احمد صدارت کریں گے،علامہ غلام مرتضیٰ،بابا شیر علی سلطانی و دیگر علماء شرکت کریں گے۔اختتام پر بینک سٹاپ فیروز پور روڈ پر شیخ عبدالرشید کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیؐ ہو گی جس میں قاری شہزاد احمد خطاب کریں گے،نقابت کے فرائض راجہ حیدر اقبال سلطانی ادا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...