مذاکرات کامیاب،نان 12اور روٹی6روپے کی ہی فروخت ہو گی

مذاکرات کامیاب،نان 12اور روٹی6روپے کی ہی فروخت ہو گی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے نان بائی ایسی ایشن کے ساتھ نان اور روٹی کی قیمت پر کامیاب مذاکرات ہو گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال،کین کمشنر پنجاب، اے ڈی سی آر اور آٹا مل کے ڈیلرز نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی۔ صدر نان بائی آفتاب اسلم گل نے کہا کہ شہریوں کو نان 12 روپے اور روٹی 6 روپے میں فروخت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نان بیس روپے کا فروخت نہیں کریں گئے۔شہریوں کو اس وقت نان 12 اور روٹی 6 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...