پاکستان طبی کانفرنس کا جراحت کے حوالے سے خصوصی سیمینار
لاہور(پ ر)پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کے زیر اہتمام حکیم جراحت کی ضرورت، ذمہ داریاں اور تقاضے کے موضوع پرالحمرا کلچرل کمپلیکس، قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ سیمینار پنجاب کے صدر پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس کی صدارت میں ہوا، مہمانان خصوصی میں چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر منور حیات، انچارج شعبہ طب و ہومیو پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈاکٹر شاہد حسین، چیئرمین پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت حکیم محمد احمد سلیمی اور ممبر قومی طبی کونسل پروفیسر حکیم محمدیوسف تھے - منیجر طب حکیم فاروق حسن نے طبیب جراح کے لیے مطب کے کم از کم معیارات پر، ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے جراح کی ضرورت، ذمہ داریاں اور تقاضے کے عنوان پر اور چیف فسٹ ڈائٹ کئیر سینٹر ڈاکٹر سلطان محمود نے ہڈیو ں اور جوڑوں کے امراض میں غذا کا کردار کے موضوع پر مقالہ جات پیش کیے- نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری جراحی ونگ حکیم انعام اللہ اور حکیم احمد حسن نوری نے انجام دئیے - اس موقع پر نمایاں طبی خدمات پر حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم مفتی محمد یوسف، حکیم انعام اللہ، حکیم احمد سلیم، حکیم تصور حسین محمدی اور حکیم محمد اسماعیل کو حسن کارکردگی اور سواتی ایوارڈسے نوازا گیا -
چیئرمین پاکستان طبی کانفرنس جراحی ونگ و ترجمان نیشنل کونسل فار طب حکیم محمداحمد سلیمی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ طبیب حجامہ کرسکتے ہیں اور حجامہ کے حوالہ سے بھی ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جارہا ہے۔ سیمینار میں حکیم حاجی محبوب احمد، حکیم ارشاد احمد، حکیم عامر شہزاد، حکیم حامد محمود، حکیم عطاء الرحمان صدیقی، حکیم مدثر مظفر سواتی، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم نذیراحمد تابش، پروفیسر حکیم نعیم احمد صدیقی،حکیم افتخار حسین نجمی، سمیت سینکڑوں اطباء نے بھرپور شرکت کی-