سروری جماعت کی عظیم الشان میلاد ریلیؐ کل نکالی جائے گی

سروری جماعت کی عظیم الشان میلاد ریلیؐ کل نکالی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)سروری جماعت کے زیراہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان ریلی سروری سلسلہ کے روحانی پیشوا اور مذہبی سکالر حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکارکی صدارت میں مسجد تقوی سے کل صبح 8بجے شروع ہوگی۔ مغلپورہ صدربازار سے ہوتی ہوئی شالیمار باغ، باغبانپورہ، شازو لیبارٹری، گڑھی شاہو، لاہور پریس کلب، مال روڈ، دھرم پورہ سے ہوتی ہوئی واپس مسجد تقویٰ پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی میں پاکستان کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے بابا جی کے ہزاروں مرید شرکت کریں گے۔ جگہ جگہ بابا جی پرگل پاشی کی جائے گی۔ خادم سرکار آفتاب سروری نے تمام دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فیملیز کے ہمراہ صبح 8بجے مسجد تقوی پہنچ جائیں۔