تعلیمات مصطفیؐ سے محبت، مروت اور مودت کا درس ملتا ہے،علماء

  تعلیمات مصطفیؐ سے محبت، مروت اور مودت کا درس ملتا ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے لاہورکی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمات مصطفیؐ سے محبت، مروت اور مودت کا درس ملتا ہے۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے جذبے کے ساتھ منائیں اور عوام کو رسول اللہ ؐ کی دشمن اور گستا خ قادیانیوں کے عقائد امت مسلمہ کے سامنے رکھیں۔

اور آپ ؐکے گستاخوں کے بائیکاٹ کا عہد لیں۔ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسول سے خائف ہیں۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسول کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔ اہل حق عشق رسول کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں۔ تاجدار ختم نبوت کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔ مسلم حکمران سیرت رسول کی روشنی میں پالیسیاں بنائیں۔ اسوہ حسنہ کی پیروی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ غلامان رسول ختم نبوت کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو سکتے۔ ناموس رسالت پر پہرہ دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔ علماء نے کہا کہ سیرت مصطفی منانے کے ساتھ ساتھ سیرت مصطفیﷺکو اپنانا ضروری ہے،تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل اسوۂ حسنہ میں عمل پیراہونے میں ہے،مزید ان کا کہناتھا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان اور اساس ہے اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیا رہیں۔