انجینئرنگ یونیورسٹی کا ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا مالی چل بسا

  انجینئرنگ یونیورسٹی کا ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا مالی چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سامنے گزرنے والی مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ پر اوورہیڈ برج اور سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات بڑھنے لگے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق متعلقہ حکام کو سپیڈ بریکرکی تعمیر کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے متعدد خط بھی لکھے گئے اس سلسلہ میں آخری خط 24ستمبر2019 کو لکھا گیا جس میں حکام کو بتایا گیا کہ کئی طلباء و طالبات اور ملازمین یونیورسٹی کے سامنے سڑک پارکرتے ہوئے زخمی ہو چکے ہیں لہٰذا فوری طور پر سپیڈبریکرتعمیر کیا جائے۔تاہم متعلقہ حکام نے کوئی پروا نہیں کی۔ یونیورسٹی کا مالی محمد اشرف سڑک عبور کرتا ہوا زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔اسی طرح متعدد طلبہ وطالبات اور ملازمین آئے روز روڈ حادثہ کے باعث زخمی ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیں اور یونیورسٹی کے سامنے جی ٹی روڈ پر سپیڈ بریکراور اوور ہیڈ برج کی تعمیرکا حکم جاری فرمائیں۔