اللہ تعالیٰ نے حضور پاکؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا

  اللہ تعالیٰ نے حضور پاکؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو ان کے نبیؐ کی آمد مبارک ہو۔ بابرکت ہے وہ دن جب خدائے بزرگ و برتر نے دنیا پر اپنا نبی مبعوث کیا اور اسے سارے جہانوں کے لیے رحمت بنایا۔ خوشی کا ہے وہ دن جب ایمان والوں کو اللہ کی یہ عظیم نعمت عطا ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔


،یہ مہینہ سب مہینوں نے افضل ہے کیونکہ اس مہینے میں افضل کائنات شخصیت کا ظہور ہو ا،ہمیں اس د ن زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھ کر آقاکی بارگارہ میں ہدیہ عقید ت پیش کرنا چاہئے کیونکہ درود شریف محبت رسول کا تقاضا ہے۔