حکومت خواتین کوبے خوف زندگی گزارنے کا حق دیگی،تنزیلہ عمران

حکومت خواتین کوبے خوف زندگی گزارنے کا حق دیگی،تنزیلہ عمران

  



لاہور(پ ر)چیئرپرسن ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس گورنمنٹ آف پنجاب تنزیلہ عمران خان سیسینئر صحافی شیخ جعفر محمود، صدیق سندھو سماجی رہنما اور سلمان شاہ (ریڈیو پاکستان) نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خواتین کی بہبود کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرپرسن تنزیلہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کے مشن پر عمل پیرا ہوں اور انشاء اللہ ہماری حکومت اس ریاست کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنا کر رہے گی۔

جہاں پر عورت کو اس کا حق ملے گا اور ایک محفوظ معاشرے میں بے خوف زندگی گزارے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...