قومی تاجر اتحاد کا ربیع الاوال کے حوالے سے خصوصی اجلاس

  قومی تاجر اتحاد کا ربیع الاوال کے حوالے سے خصوصی اجلاس

  



لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،اکبر بٹ،راؤ محمد اکرم،اطہر کاظمی، چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیازی، میاں اعجاز،میاں طاہر سبحانی،حاجی افضل اور شیخ فضل الہی نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء کی جانب سے ماہ ربیع الاول اور عید میلاد النبی کے دن محافل درودو سلام،جلوس اور مساکین کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا جائیگا۔

،خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی کے سکھائے ہوئے اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...