اسسٹنٹ لائن مین کیلئے خطرہ الاؤنس کی منظوری اچھا اقدام ہے،خورشید احمد

اسسٹنٹ لائن مین کیلئے خطرہ الاؤنس کی منظوری اچھا اقدام ہے،خورشید احمد

  



لاہور(پ ر)یونین اور محکمہ بجلی واپڈا کی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے نتیجہ میں اسسٹنٹ لائن مین کو خطرہ الاؤنس تین ہزار روپے اور لائن مین کو سات ہزار روپے ماہانہ کی منظوری ہوگئی ہے پانچ سالہ سروس پر لائن سٹاف کو اْن کی اعلٰی کارکردگی اور پیشہ و ارانہ اہلیت پر دو سکیل اضافہ کیا جاتا رہے گا ان خیالات کا اظہار بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمدجنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے محکمہ بجلی سیکنڈ سرکل لیسکو کے لائن سٹاف کے لئے "سیفٹی کانفرنس" میں کیا۔

اس موقعہ پر محمد نعیم سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل لیسکو لاہور نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے لائن سٹا ف کو تاکید کی کہ وہ کام پر اپنی جان کی حفاظت کے لئے سیفٹی اْصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ اجلاس میں ایکسین شجاع الدین، ایکسین رانا عابد دلشاد، رانا شکور، فرمان بھٹی، غلام محی الدین، میاں بابر ودیگرنمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...