حضورپاکؐ کی آمد تمام مخلوقات کیلئے خوشیوں کا پیغام ہے،قاری زوار بہادر

حضورپاکؐ کی آمد تمام مخلوقات کیلئے خوشیوں کا پیغام ہے،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ کی آمد پوری کائنات کے فرشتے جن وانسان سمیت تمام مخلوق کے لئے خوشیاں کو پیغام لاتی ہے غلامان رسول میلاد النبیؐ کی محافل میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی،ہندو قابض افواج سے اپنی ماؤں بہنوں اور بچوں کو ظلم وستم سے محفوظ رہنے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دو جہاں ؐ کی تشریف آوری سے دنیا ایسی منور ہوئی کہ اندھیرہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور ہوگیامگر آج کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور افسوس مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے، انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی تعلیمات سے دکھی، بے سہارا، مجبور اور غلام انسانوں کو آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی عید میلادِ النبیؐ ؐدُنیا میں انسانوں کے لئے امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اس خوشی اور مسرت کے دن عالم اسلام کے مسلمان اپنے رب کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ملنے کی خوشی میں عید کی خوشیاں مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفےٰﷺ سے محبت کرنے والے ربیع الاوّل میں نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنے کا عہدکریں کیونکہ نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے بغیر اس ملک کی تقدیر نہیں سنور سکتی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...