محکمہ اوقاف کی صوبائی سیرت کانفرنس،گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

  محکمہ اوقاف کی صوبائی سیرت کانفرنس،گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سوۂ رسول ؐکی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے،آج جبکہ دنیا میں نسلی،علاقائی،لسانی اور ثقافتی جھگڑے زور پکڑ رہے ہیں، دنیا تعصبات اور باہمی استحصال کی طرف بڑھ رہی ہے ان حالات میں نبی اکرم ؐ کے ان ارشادات کو عام کرنے کی ضرورت ہے،جس میں انہوں نے عربی پر عجمی اور عجمی پر عربی کی فضلیت کا خاتمہ کیا،کالے اور گورے کو ایک صف میں کھڑا کیا،مواخات کا عظیم نظام اور معاشرتی مساوات کا خوبصورت تصوّر دنیا کو عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سیّد سعید الحسن اور ڈائریکٹرجنرل مذہبی اموراوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ "صوبائی سیرت النبی ؐکانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر محمد سلطان شاہ، ڈاکٹر محمدحسین اکبر،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی,مولانا سیّدعبدالخبیر آزاد،مفتی محمدرمضان سیالوی،مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا شفیق احمد پسروری، مولانا غلام محمد سیالوی اور کاظم رضا نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی،ڈاکٹر محمد سلطان شاہ،مفتی محمد اسحاق ساقی،مولانا محمدعارف سیالوی اور آصف اعجاز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں "سیرت ایوارڈ"بھی عطا کئے گئے۔