موبائل چھین کر فرارہونے والا ملزم گرفتار

  موبائل چھین کر فرارہونے والا ملزم گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن نے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو دھر لیا،ملزم کوحوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

،تفصیلات کے مطابق ملزم علی نے بس سٹاپ پر کھڑے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی،شہری کے شور و غل پر انچارج لاری اڈا مقصود احمد نے پیچھے کرکے ملزم علی کو پکڑ لیا،ملزم علی سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا، ملزم کیخلاف تھانہ وحدت روڈ اور نیو انارکلی میں سات مقدمات درج ہیں، انچارج لاری اڈا سیکٹرنے ملزم کو تھانہ لاری اڈا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...