ماڈل ٹاؤن، میٹروبس کے جنگلے سے ٹکراکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ماڈل ٹاؤن، میٹروبس کے جنگلے سے ٹکراکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان حامد جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیاہے کہ اتفاق ہسپتال میڑو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار میڑو ٹریک کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حامد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔مزید بران داتا دربار کے علاقہ علاقہ میں 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھی جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...