6 تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

6 تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے6 تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔انسپکٹرظہیر الدین کواکبری گیٹ سے ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ، انسپکٹر آفتاب احمد کو موچی گیٹ سے ایس ایچ اواکبری گیٹ،انسپکٹر ریحان ضیاء کو لٹن روڈ سے ایس ایچ او موچی گیٹ، انسپکٹرعمران خان کو بھاٹی گیٹ سے ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی، انسپکٹر حافظ عبدالماجدکو لوہاری گیٹ سے ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ اور انسپکٹر سیف اللہ خان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تعینات ہونے والے تمام نئے ایس ایچ اوز کو فوری چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا۔

مزید : علاقائی


loading...