سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،اشفاق خان

  سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،اشفاق خان

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔شہری فرنٹ ڈیسک کے علاوہ اب پولیس خدمت مراکز پر بھی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔

انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے شیعہ رہنماؤں اور مجالس لائسنس ہولڈرز کے وفدنے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔نور بہار شاہ، شاہد کاظمی، ذوالفقار نقوی، علی مہدی، اصغر حسین، ہاشم عباس، کامران حیدر اور عباس اختر وفد میں شامل تھے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور شیعہ رہنماوں نے بین المسالک یکجہتی کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔شیعہ رہنماؤں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی،برداشت،رواداری اور امن کے قیام کے لئے لاہور پولیس کی شاندار خدمات ہیں۔محرم الحرام اور صفر کے دوران مجالس اور جلوسوں سمیت تمام اہم پروگراموں کے پُر امن انعقاد میں لاہور پولیس کا کلیدی کردار ہے۔لاہور پولیس کامجالس اور عزاداری جلوسوں کے موقع پر بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید کو بہترین سکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کے طور پر گلدستہ بھی پیش کیا۔

مزید : علاقائی


loading...