30 خواتین اہلکاروں کو فائر نگ کی پریکٹس کروائی گئی

  30 خواتین اہلکاروں کو فائر نگ کی پریکٹس کروائی گئی

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی لیڈیز پولیس افسران و اہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ڈویژن کے مختلف تھانہ جات، پولیس لائنز اور سکیورٹی ڈویژن میں تعینات 30 لیڈیز اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔

فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فائر پریکٹس کا مقصد لیڈیز افسران و اہلکاران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ تاکہ یہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے لیڈیز پولیس اہلکاربھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...