ایگزونوبل نے واٹر پروفنگ سالوشنز ڈیولکس ایکوا شیلڈ متعارف کرادیا

ایگزونوبل نے واٹر پروفنگ سالوشنز ڈیولکس ایکوا شیلڈ متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سرکردہ پینٹنگ و کوٹنگ کمپنی AKZONOBELپاکستان نے اسٹریکچر کو پانی سے بچانے کیلئے بہترین واٹر پروفینگ سالوشنز متعارف کراتے ہوئے اپنے پورٹ فولیو میں ایک اور تخلیقاتی پراڈکٹ Dulux Aquashield Flexible Waterproof Basecoatکا اضافہ کیا ہے جو کہ اندرونی و بیرونی دونوں طرز کی دیواروں کو پانی کے رساؤ سے محفوظ کرنے کیلئے انتہائی موزوں واٹر پروفنگ سالوشن ہے۔اس موقع پر AkzoNobelپاکستان کے ہیڈ آف برانڈ اینڈ کسٹمر مارکیٹنگ عثمان حافظ کا کہنا تھا کہ AkzoNobelپاکستان نے ڈیولکس ایکو شیلڈ متعارف کرا کے واٹر پروفنگ کٹیگری میں ایک قدم اٹھایا ہے،یہ دیواروں کو پانی سے انتہائی مستحکم بچاؤ فراہم کرتا ہے،اس کی ہائیڈرو شیلڈ ٹیکنالوجی بہترین واٹر پروفنگ،کائی اور زنگ سے بچاؤ جیسی سہولیات فراہم کرکے دیواروں پر کئے گئے رنگ کی عمر بڑھاتی ہے۔Dulux Aquashield Flexible Waterproof Basecoatدیواروں کو بارش کے پانی،رساؤ،دراڑوں سے بچاؤ فراہم کرتی ہے،اس کی تیاری میں ایسے اجزاء کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ غیر یقینی موسمی صورتحال میں بھی دیواروں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ڈیولکس کی مصنوعات سطحوں کو بھرنے میں استعمال ہوتی ہیں،اگلا قدم میں سطحوں کو Dulux Aquashield Flexible Waterproof Basecoatکے دو کوٹس سے بھرنا شامل ہے جبکہ سطحوں کے مکمل خشک ہونے کے بعد فائنل ٹچ کیلئے ڈیولکس کے اندرونی اور بیرونی دو کوٹس استعمال کئے جائیں۔AkzoNobelپاکستان کے سی ای او سعد محمود راشد کا کہنا ہے کہ AkzoNobelمیں پینٹس کیلئے ہمارا عزم مختلف تخلیقات اور پینٹس و کوٹنگ انڈسٹری میں نئے بینچ مارک قائم کرنے کیلئے ہماری ادارتی تخلیق میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہماری مصنوعات نہ صرف جمالیاتی ذوق کے مطابق ہیں بلکہ مختلف فواعد بھی فراہم کرتی ہیں،جیسا کہ دیواروں کی اندرونی و بیرونی سطحوں کو پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹر پروفنگ سالوشن Dulux Aquashield Flexible Waterproof Basecoatہے۔Dulux Aquashield Flexible Waterproof Basecoatڈویلکس انٹیریئر و ایکسٹیریئر ٹاپ کوٹس کی وسیع رینج پر مشتمل ہے جو کہ صارفین کے انفرا اسٹریکچر کو بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -