لاہور میں تیسری سرسبز قومی نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا آغاز 11 نومبرکو ہوگا

      لاہور میں تیسری سرسبز قومی نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا آغاز 11 نومبرکو ہوگا

  



لاہور(پ ر) فاطمہ فرٹیلائیزر نے ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور میں تیسری سرسبز قومی نیزہ بازی چیمپئین شپ 2019 کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ یہ چیمپیئن شپ لاہور میں ستلج رینجرز (پنجاب) کے ہیڈکوارٹرز کے پولو اور نیزہ بازی کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ اس چیمپیئن شپ کا آغاز 11 نومبر 2019 بروز پیر سے ہوگا اور یہ 15 نومبر 2019 بروز جمعہ تک جاری رہے گی جس کے دوران مختلف مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ اس ملک گیر مقابلے میں پاکستان بھر سے 1200 سے زائد گھڑ سوار اور 300 ٹیمیں حصہ لیں گی اور وہاں موجود حاضرین پانچ روز تک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوسکیں گے۔ نیزہ بازی گھڑ سواری کی طرز پر ایک روایتی کھیل ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ کھیل بین الاقوامی سطح پر دنیا کے بہت سارے ممالک میں کھیلا جاتا ہے تاہم دولت مشترکہ کے ممالک میں یہ کھیل خصوصی مقبولیت رکھتا ہے۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے مطابق علاقائی سطح پر پاکستان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں اس نے سب سے زیادہ نیزہ بازی کے چیمپیئنز پیدا کئے ہیں۔ تاہم اپنی تمام تر تاریخ اور مہم جوئی پر مبنی ہونے کے باوجود اس کھیل میں عام لوگوں کے ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کی توجہ قابل ذکر انداز سے اپنی جانب مبذول کرائی جانے کی ضرورت ہے۔ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا، "یہ پاکستان کا واحد کھیل ہے جو قومی ثقافتی تنوع کو اجتماعی طور پر پیش کرتا ہے جہاں گھڑسوار اپنے منفرد علاقائی لباس میں ملبوس ہوتے ہیں۔

جو کہ ان کی پگڑی پہننے کے انداز سے نمایاں ہوتا ہے۔ اس چیمپیئن شپ میں ہر خاص و عام شرکت کرسکتے ہیں اور لاہور کے تمام شہریوں سے میری درخواست ہے کہ وہ آئیں اور اس منفرد و سنسنی خیز کھیل سے محظوظ ہوں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "سرسبز فرٹیلائزرز نے پاکستان میں نیزہ بازی کی بحالی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ یہ ادارہ ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ کام کرکے قومی نیزہ بازی چیمپیئن شپ کو فروغ دے رہا ہے اور اسے عام عوام میں مقبول کھیل بنا رہا ہے۔"

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...