آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد اور چاند باغ سکول کے درمیان مقابلے اختتام پذیر

آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد اور چاند باغ سکول کے درمیان مقابلے اختتام پذیر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد اور چاند باغ سکول کے درمیان ہونے والے کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر،کرکٹ اور ہاکی میں چاند باغ سکول فاتح رہا،فٹبال کا مقابلہ آرمی برن ہال کالج صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیت لیا،کرکٹ میں چاند باغ سکول میں 20آور میں آرمی برن ہال کالج کو 168رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آرمی برن ہال کالج کی پوری ٹیم 80رنز پر ڈھیر ہو گئی،ہاکی کے دلچسپ مقابلے میں چاند باغ سکول نے 4گول کیے،آرمی برن ہال کی ٹیم 2گول کر سکی اس طرح ہاکی کا مقابلہ چاند باغ سکول نے دو کے مقابلے میں 4گول سے جیت لیا،آرمی برن ہال کالج کی تینوں ٹیمیں چاند باغ سکول کے ساتھ کرکٹ،ہاکی،فٹبال کے میچ کھیلنے کے بعد ایبٹ آباد روانہ ہو گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...