”محمد وسیم آل دا بیسٹ“وسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

  ”محمد وسیم آل دا بیسٹ“وسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

  



کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے ’آل دا بیسٹ‘ کہنا چاہیں گے۔

وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...