شہر میں آگ بجھانے کے حفاظتی  اقدامات بہتر بنائیں گے، ناصر شاہ

شہر میں آگ بجھانے کے حفاظتی  اقدامات بہتر بنائیں گے، ناصر شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر فائٹنگ سسٹم کو بہتر کرنے کیساتھ ساتھ صنعتی اداروں اور کمرشل اداروں کساتھ مل کر انکااپنا فائر سسٹم بنانے کیلئے بھی تیار ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں صنعتیں خود اپنا تحفظ یقینی بنا سکیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے گذشتہ روز نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور فائر پروٹیکشن ایسو سی ایشن کے تحت منعقد نویں فائر سیفٹی اینڈ سیکورٹی کنوینشن اور ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایڈمنسٹرر کراچی فہیم الزماں خان، سابق ڈپٹی فائر افسر کے ایم سی نعیم یوسف، ممبر سندھ اسمبلی پی ٹی آئی ڈاکڑ عمران علی شاہ، صدر ایف پی اے پی عمران تاج، صدر این ایف ای ایچ محمد نعیم قریشی، نائب صدر این ایف ای ایچ انجینئر ندیم اشرف، ڈپٹی سیکریڑی ایف پی اے پی وجاحت، چیئرمین آباد محسن شیخانی، فائر چیف این آرایل شاہد رشید، کنڑی ہیڈ فائر ایند سیکورٹی اورینٹ انرجی واصف لعیق، ایم ڈی حسین حبیب فواد عتیق باری، سی ایچ ایس کے انیس عالم، سی ایس آر کلب پاکستان کے صدر انیس یونس، فائر ایکسپرٹ خالد ندیم، سیکورٹی ماہر کرنل (ر) رضوان احمد، سنیئر مینجر ایڈمن امن فاؤنڈیشن صباحت علی خان، سنیئر انکرپرسن مسعود رضا، سابق چیئرمین پی پی ایم اے ڈاکڑ قیصر وحید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتوں، کمرشل اداروں اور بلند عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے بہترین اقدامات کئے جانے چایئے کیونکہ حادثے کی صورت میں ان جگہوں پر بہت جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا شہر میں بلند عمارتوں کے اضافے کے بعد حکومت نے کے ایم سی کیلئے جدید اسنارکل خرید لی ہے اور جلد ہی مذید اسنارکل اور دیگر آلات بھی خریدے جائیں گے تاکہ کے ایم سی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو عالمی معیار کے مطابق کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور شہر میں پانی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے ہو رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سابق ایڈمنسٹرر کراچی فہیم الزماں خان نے کہا کہ پاکستان بنے کے بعد سے اب تک شہر کی آبادی میں 60فیصد اضافہ ہو چکا ہے مگر آبادی کے لحاظ شہر میں کوئی کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی شہر میں آگ پر قابو پانے کیلئے کے ایم سی کو جدید تقاضوں پر بنایا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...