کراچی،ایئرپورٹ جاتے ہوئے نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

کراچی،ایئرپورٹ جاتے ہوئے نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ناتھا خان سے ایئر پورٹ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق شارع فیصل ناتھا خان سے کراچی ایئر پورٹ جاتے ہوئے اسٹار گیٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ سلمان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لایا گیا متوفی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا۔