سکھ یاتریوں کاعمران خان کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ 

  سکھ یاتریوں کاعمران خان کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ 

  



لاہور(فلم رپورٹر)بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے گوردو دوارہ دربار صاحب کرتار پور کو دنیا کر سب سے بڑا گور دوارہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عالمی نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے،یاتریوں کا کہنا ہے کہ کرتار پور رہدادر ی ایک خواب تھا جو عمران خان کی بدولت حقیقت کا روپ دھار چکا ہے،حکومت پاکستان کے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور انہیں ہر طرح کے آئینی حقوق دینے کے حوالے سے اقدامات قابل قدر ہیں۔کینڈا سے آئے سکھ رہنما سردار چرن سنگھ گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین خدمات پر عمران خان کو عالمی نوبل انعام دیا جائے انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور انکی تزئین و آئش کے بہترین اقدامات کر رہا ہے جس پر میں چیئرمین ٹرسٹ بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا بے حد شکر گزار ہیں پاکستان میں ہماری عبادت گاہیں بھارت سے زیاد پاکستان میں محفوظ ہیں۔پاکستان میں گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کا شمار اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مذہبی آزادی دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

نوبل انعام 

مزید : صفحہ اول


loading...