ڈالر 10پیسے، سونا 600روپے تولہ سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری 

ڈالر 10پیسے، سونا 600روپے تولہ سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری 

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب2کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83فیصدکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.64پوائنٹس اضافے سے35978.16پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب2کروڑ73لاکھ13ہزار286روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب61ارب28 کروڑ92 لاکھ 11ہزار440روپے ہوگئی۔ادھر انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 5پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت خرید155.40روپے اورقیمت فروخت155.50روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے ہوگئی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالرکی مزید کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا600روپے جبکہ 10گرام سونا514روپے سستاہوگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 86750روپے اوردس گرام سونے کی نئی قیمت74374روپے ہوگئی۔

ڈالر،سونا

مزید : صفحہ اول


loading...