شادی کرنے کے بعد سوچنے کا زاویہ تبدیل ہوگیا،فیروز خان

  شادی کرنے کے بعد سوچنے کا زاویہ تبدیل ہوگیا،فیروز خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فیروزخان نے کہا کہ شادی نے انہیں مزید ذمہ دار انسان بنایا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کے بعد ان کا سوچنے کا زاویہ بہت تبدیل ہوا اور بیٹے کی پیدائش نے انہیں زندگی کے فیصلے لینے میں زیادہ محتاط بنادیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے انہیں کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا کہ زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انسٹا گرام پربیس لاکھ فالوئرز اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین انہیں ابھی اس طرح پسند کرتے ہیں، شادی کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ان کی بیوی علیزے ان سے زیادہ ان کے مداحوں سے پیار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا فلم ”ٹچ بٹن“ میں کا م کرنے کا تجربہ بہت شاندار ہے اور وہ پر امید ہیں کہ شائقین اس فلم کو سراہیں گیس۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں باجماعت نماز پڑھنا اچھا لگتا ہے اور ان کو پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر نماز مسجد میں پڑھیں۔ فیروز خان فلم ”ٹچ بٹن“ میں اداکارہ ایمان علی اور عروہ حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...