سفارشی اداکارشوبز انڈسٹری میں زیادہ دیر تک کام نہیں کر سکتے،عدنان ملک

    سفارشی اداکارشوبز انڈسٹری میں زیادہ دیر تک کام نہیں کر سکتے،عدنان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار عدنان ملک نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا کہ وہ پرچی اداکار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی شروعات میں انہیں پرچی والا اداکار بلا کر تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن وہ کسیایسی بات کا فوری جواب نہیں دیتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ سفارشی اداکار اس انڈسٹری میں زیادہ دیر تک کام نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں فرنچ اور اٹالین فلمیں دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ”صدقے تمہارے“ ایک یادگار پراجیکٹ ہے۔
اور میرا سیٹھی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں لاہورکی نہاری بہت پسند ہے اور ان کا من پسند شہر اسلام آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش ا?ئند ہے کہ پاکستانی سینما ترقی کی طرف گامزن ہے اچھے مواد پر کام ہو رہا ہے۔

مزید :

کلچر -