جشن عید میلادالنبی ؐ کل ملک بھر میں  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

      جشن عید میلادالنبی ؐ کل ملک بھر میں  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐکا جشن ولادت کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے ۔جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
جشن عید میلادالنبی

مزید :

صفحہ اول -