مولانا اسعد محمود نے علی امین کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا

مولانا اسعد محمود نے علی امین کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا

  



اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا مولانافضل الرحمن تم دھاندلی کی بات کرتے ہو، آؤ الیکشن لڑو۔مولانا اسعد الرحمن نے کہاسپیکر صاحب آپ کیوں مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں؟۔ انہوں نے کہا علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کا اعلان کرے ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چیلنج قبول ہے، کل الیکشن کرائیں، لڑنے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر جے یو آئی ارکان نے استعفیٰ دو کے نعرے لگائے۔ اجلاس کے در ان علی امین گنڈاپور اور مولانا اسعد الرحمن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مولانا اسعد نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں،اب پیچھے نہیں ہٹنا، اعلان کریں استعفے کا۔اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے۔

چیلنج قبول

مزید : صفحہ اول


loading...