سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز ڈیوٹیوں پر واپس آ گئے

  سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز ڈیوٹیوں پر واپس آ گئے

  



لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ختم ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ شروع ہو گیا تاہم گزشتہ روزمریضوں کی انتہائی کم تعداد نے ہسپتالوں کا رخ کیا۔ ہڑتال ختم ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آ گئی ہیں جس کے بعد آؤٹ ڈورز اور ان ڈورز میں علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ہڑتال ختم ہونے کے بعد کئی روز سے التواء کا شکار آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مریضوں کی انتہائی کم تعداد نے ہسپتالوں کا رخ کیا تاہم ذرائع کے مطابق پیر کے روز سے ہسپتال آنے والوں کی تعداد دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔ 

سرکاری ہسپتال

مزید : صفحہ اول


loading...