نابینا افراد کا سخت سردی میں ایوا ن و زیراعلٰی کے باہر چھٹے روز بھی دھرنا برقرار
لاہو ر (این این آئی) نابینا افراد کااپنے مطالبات کے حق میں مسلسل چھٹے روز بھی ایوان وزیر اعلیٰ کے مرکزی دروزے کلب چوک میں دھرنا جاری۔مظاہرین نے حکومتی شخصیات کی زبانی یقین دہانی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں دیا جائے گا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق نا بینا افراد اپنے مطالبات تسلیم کرانے کیلئے ڈٹ گئے ہیں اورانہوں نے سخت موسم کے باوجود رات مال روڈ پر گزاری۔ نا بینا افراد کے دھرنے کی وجہ سے کلب چوک مال روڈ کے دو نوں حصے عام ٹریفک کے لئے بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کواپنی منزل پر پہنچنے کیلئے طویل فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔ مرکزی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ بر قرارہے۔ دوسری جانب حکومتی شخصیات کی جانب سے نا بینا افراد سے مذاکرات کئے گئے ہیں تاہم نا بینا افراد نے زبانی یقین دہانی کی بجائے سرکاری نوٹیفکیشن لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نا بینا افراد/دھرنا