ڈرامہ اور فلم دونوں میں کام کرنا چاہتی ہوں،ماورہ حسین

  ڈرامہ اور فلم دونوں میں کام کرنا چاہتی ہوں،ماورہ حسین
   ڈرامہ اور فلم دونوں میں کام کرنا چاہتی ہوں،ماورہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل ”آنگن“ کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا جب ہدایت کار نے انہیں عالیہ کی پیشکش کی تو وہ تھوڑی گھبرا گئیں تھیں کیونکہ ان کے لئے یہ کردار ادا کرنا بہت مشکل تھا اور یہ ان کے کیریئرکا سب سے چیلنجنگ کردار تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہر کردار کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامہ اور فلم دونوں میں کام کرنا چاہتی ہیں اور خود کو فلموں تک محدود نہیں کرسکتی ہیں۔ عروہ حسین اداکار فیروز خان کے ساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی نئی فلم”چکر“ میں مرکزی کردار ادا کریں گے،فلم ا?ئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -