نبی اکرم ؐکے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے،اطہر علی خان

نبی اکرم ؐکے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے،اطہر علی خان
 نبی اکرم ؐکے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے،اطہر علی خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اللہ تعالی نے سرکارِ دو عالمؐ کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کرآپؐ کی ذات میں رکھ دیا، اللہ تعالی ٰ نے خود نبی اکرمؐ کے حسن وجمال کی تعریف وتوصیف فرمائی،نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوشی بخشی کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے میلاد مصطفیؐ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشۂ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے،ربیع الاول بابر کت مہینہ ہے،آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا۔انھوں نے کہا کہ نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوش بخشی کی علامت ہے،رسول اکرم ؐنے رنگ،نسل،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کیا۔محفل میلادِمصطفیؐکا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت کلام سے کیا گیا،محفل میلاد مصطفی ؐمیں آپ ؐ کی ذات مبارکہ و حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گی۔نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتِ مآبؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔سامعین نے دل کھول کر ثناء خوانوں کو داد دی اور محفل سے منور ہوئے۔آپؐکی اس جہاں میں آمد کی خوشی میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی عمارت کو برقی قمقموں سے روشن بھی کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...