نیب نے خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا،آج احتساب عدالت سکھر پیش کیا جائیگا

  نیب نے خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا،آج احتساب عدالت سکھر پیش ...

  



اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے باوجود جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا۔نیب سکھر نے این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناسازی کے باعث قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔خورشید شاہ کو 9 نومبر کو 5روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...